Sedation for Children (Urdu)

بچوں کے لیے سیڈیشن

معلومات برائے والدین


سیڈیشن کیا ہے؟

سیڈیشن ایک ایسا عمل ہے جو پروسیجرز کے دوران دوا(ادویات) (سیڈییٹوز) دے کر کسی کو غنودہ اور پُرسکون بناتا ہے۔ بچوں میں بہت سے طبی پروسیجرز بشمول ریڈیولاجیکل معائنے کے دوران اس کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ ان ٹیسٹوں کے لیے بچوں کے تعاون کی ضرورت ہوتی ہے اور پورے پروسیجر کے دوران وہ خاموش رہتے ہیں۔ بعض اوقات، یہ پروسیجر کچھ تکلیف کے ساتھ منسلک ہوتے ہیں۔ سیڈیشن آپ کے بچے کو بغیر تکلیف یا خوف کے پروسیجر سے گزرنے کے قابل بناتی ہے۔ سیڈیشن کے ساتھ، آپ کا بچہ پروسیجر کے دوران اس سے آگاہ ہو سکتا ہے کہ کیا ہو رہا ہے یا نہیں بھی ہو سکتا ہے۔ آپ کا بچہ سیڈیشن کے بعد اور جب دوائیوں کے اثرات ختم ہو جائیں تو وہ پروسیجر یاد رکھ سکتا ہے یا نہیں بھی رکھ سکتا ہے۔


سیڈیشن فراہم کرنے کے لیے کون موجود ہوتا ہے؟

اینستھیزیالوجسٹ اور نرس پر متشمل ٹیم سیڈیشن دینے اور پروسیجر کے دوران آپ کے بچے کی دیکھ بھال کے لیے ذمہ دار ہو گی۔ ٹیم آپ کے بچے کی صحت کی نگرانی کرے گی اور پورے پروسیجر کے دوران آپ کے بچے کے ساتھ رہے گی اور سیڈیشن سے متعلق کسی بھی ہنگامی صورتحال اور پیچیدگیوں کا انتظام کرے گی۔

وہ آپ کے بچے کی بحالی اور ڈسچارج کے حوالے سے بھی ذمہ دار ہوں گے۔


سیڈیشن سے قبل معائنہ

آپ کا اینستھیزیالوجسٹ سیڈیشن سے پہلے آپ کے بچے کا جائزہ لے گا۔ وہ آپ کے بچے کی گزشتہ اور موجودہ صحت کی حالت کے بارے میں بعض سوالات پوچھ سکتا ہے۔ وہ متعلقہ جسمانی معائنہ کرے گا، تفتیشی نتائج کا جائزہ لے گا اور ضرورت پڑنے پر مزید تحقیقات کا حکم دے گا۔

آپ کا اینستھیزیالوجسٹ آپ سے آپ کے بچے کی سیڈیشن کے منصوبے کے بارے میں بھی بات کرے گا اور آپ کی رضامندی حاصل کرے گا۔ سیڈیشن کے متعلق آپ کی کسی خاص تشویش کا اظہار کرنے کا یہ اچھا وقت ہوتا ہے۔


میں اپنے بچے کو سیڈیشن کے لیے کیسے تیار کروں؟

یہ بعض مفید نکات ہیں جن کی بہت سے والدین نے اپنے بچوں کو سیڈیشن کے لیے تیار کرنے کے لیے شراکت کی ہے۔


میرے بچے کے لیے خوراک سے گریز کیوں ضروری ہے؟

اگر سیڈیشن کے دوران آپ کے بچے کے پیٹ میں کھانا یا مائع موجود ہے تو، یہ پیٹ سے نکل کر اس بچہ/بچی کے پھیپھڑوں میں داخل ہو سکتا ہے۔ فاقہ آپ کے بچے کی حفاظت کو بہتر بناتا ہے۔ اگر آپ کا بچہ فاقہ رکھنے میں ناکام رہتا ہے، تو پروسیجر منسوخ یا ملتوی کیا جا سکتا ہے۔ اینستھیٹک، پیڈیاٹرک اور ریڈیولوجیکل ٹیمیں فاقہ کو جتنا ممکن ہو سکے مختصر رکھنے کی پوری کوشش کریں گی۔ اینستھیزیالوجسٹ آپ کو فاقہ کے بارے میں واضح ہدایات دے گا۔


کیا میرے بچے لڑکا/لڑکی کو فاقہ کشی کے دوران عمومی ادویات لینی چاہئیں؟

اینستھیزیالوجسٹ آپ کو ان دوائیوں کے انتظام کے متعلق مشورہ دے گا۔ ضرورت پڑنے پر، آپ کا بچہ فاقے کے دوران منہ میں پانی بھر کر دوائیں لے سکتا ہے۔


مجھے کیا کرنا چاہیے اگر میرا بچہ/بچی پروسیجر کے دن سے قبل/اُس دوران ٹھیک محسوس نہ کرے؟

اگر آپ کا بچہ پروسیجر کے چند دنوں کے اندر طبیعت ناساز محسوس کرتا ہے تو، براہ مہربانی ہسپتال کے عملے کو مطلع کریں۔ عام طور پر، پروسیجر کو اس وقت تک موخر کرنا بہتر ہوگا جب تک کہ وہ بچہ/بچی بہتر محسوس نہ کرے۔ براہ مہربانی ہسپتال کے عملے کو مطلع کریں اگر آپ کا بچہ چکن پاکس، ہاتھ-پاؤں-منہ کی بیماری یا دیگر متعدی بیماریوں سے حالیہ رابطے میں رہا ہے۔


پروسیجر کے دن کیا ہو گا؟


سیڈیشن کے بعد کیا ہو گا؟


کیا سیڈیشن کا کوئی خطرہ ہوتا ہے؟

عام طور پر، سیڈیشن محفوظ ہے۔ بنیادی خطرہ آپ کے بچے کی طبی حالت، سیڈیشن کی ادویات استعمال کرنے، سیڈیشن کرنے والے ڈاکٹر کے تجربے اور تربیت اور انجام پانے والے پروسیجر سے متعلق ہے۔ سیڈیشن سے وابستہ ممکنہ پیچیدگیوں کو درج ذیل گروپس میں تقسیم کیا جا سکتا ہے: عمومی، غیر عمومی اور شاذ و نادر

عمومی ضمنی اثرات (100 میں 1)

غیر عمومی ضمنی اثرات (1000 میں 1)

شاذ و نادر ضمنی اثرات (100000-10000 میں 1)


آراء

یہ صرف عام معلومات ہیں اور پیچیدگیوں کی فہرست جامع نہیں ہے۔ دیگر غیر متوقع پیچیدگیاں کبھی کبھار ہو سکتی ہیں۔ خاص مریضوں کے گروپس میں، اصل خطرہ مختلف ہو سکتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے براہ مہربانی اپنے معالج سے رابطہ کریں۔

تمام احتیاطی تدابیر کے باوجود بعض اوقات پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔ تاہم، اگر وہ وقوع پذیر ہوتی ہیں تو، آپ کا ڈاکٹر ان سے نبرد آزما ہونے کے لیے مناسب اقدامات کرے گا۔


حوالہ
  1. Sedation for Diagnostic and Therapeutic Procedures. PILIC 02383C version 1.1. Hospital Authority, Coordinating Committee in Anaesthesiology.
  2. General Anaesthesia for Children. PILIC0290E version 1.0. Hospital Authority, Coordinating Committee in Anaesthesiology.
  3. Sulton C, McCracken C, Simon HK, Hebbar K, Reynolds J, Cravero J, Mallory M, Kamat P. Pediatric Procedural Sedation Using Dexmedetomidine: A Report from the Pediatric Sedation Research Consortium. Hosp Pediatr. 2016 Sep;6(9):536-44.
  4. Bellolio MF, Puls HA, Anderson JL, et al. Incidence of adverse events in paediatric procedural sedation in the emergency department: a systematic review and meta-analysis. BMJ Open 2016;6:e011384.doi:10.1136/bmjopen-2016-011384
  5. Cravero JP, Beach ML, Blike GT et al. The Incidence and Nature of Adverse Events During Pediatric Sedation/Anesthesia with Propofol for procedures outside the Operating Room: A Report from the Pediatric Sedation Research Consortium. Anesth Analg 2009:108:795-804
  6. Bhatt M, Johnson DW, Chan J et al. Risk Factors for Adverse Events in Emergency Department Procedural Sedation for Children. JAMA Pediatr 2017: 171(10)957-964
گرافک ڈیزائن از ڈاکٹر وُو پنگ
آخری اپ ڈیٹ: نومبر 2018

In case of doubt or discrepancy between this translation and the original text, the original text shall prevail.